Poetry

Abhi kuch waqt baqi hai | Azeem Kamil

Spread the love

ابھی کچھ وقت باقی ہے ، ہمارے ایک ہونے میں
ہمیں عمریں لگیں گی یار اپنے پاپ دھونے میں

تمہیں جب وقت مل جائے چلے آنا ہمارے پاس
پڑے رہنا ہے ہم کو تو ہمیشہ ایک کونے میں

مری تصویر سینے سے لگا کر لیٹ جانا تم
اگر دقت پڑے تم کو ہمارے بعد سونے میں

نئے کردار میں ڈھلتے ہوئے بھی با حیا رہنا
زرا سی دیر لگتی ہے یہاں بے کار ہونے میں

سمندر بن کے بہتی ہیں کسی کی یاد میں کامل
لگی رہتی ہیں یہ آنکھیں مسلسل زخم ڈھونے میں

عظیم کامل

Also read : Mujhe wo pher se | Azeem Kamil

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *