Poetry

Mujhe wo pher se | Azeem Kamil

Spread the love

مجھے وہ پھر سے بھانے لگ گیا ہے
گئے وقتوں میں جو اپنا رہا ہے

ہمارے ساتھ دھوکہ کرنے والے
خدا تیرا بھلا کر دے ، دعا ہے

فقط تکمیل ہی سب کچھ نہیں ہے
تو آگے کے مسائل جانتا ہے

اُداسی ایسی ہوتی ہے بھلا کیا ؟
ہمیں بھی یار کافی تجربہ ہے

یہاں گھبرانا چھوڑو ، کُھل کے بولو
سر آنکھوں پر تمہارا فیصلہ ہے

کسی بھی دل کو چَکنا چُور کرنا
تمہارا اچھا خاصا مشغلہ ہے

عظیم کامل

Also read : a

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *