Poetry

Faqeer is hall mein | Azeem kamil

Spread the love

فقیر اِس حال میں اچھے رہیں گے
بس اپنی جھولیاں بھرتے رہیں گے

تمہاری رہبری سے استفادہ
ہمیشہ کرتے ہیں ، کرتے رہیں گے

مسائل جتنے بھی ہوں یاد رکھنا
درود ِ پاک سے ٹلتے رہیں گے

جو باتیں مل کے کرنا لازمی تھیں
وہ باتیں کال پر کرتے رہیں گے

ہم اپنے حاکموں کا ساتھ دیں گے
وباء سے ڈٹ کے سب لڑتے رہیں گے

ترے پیروں میں خوش بختی ہے ان کی
یہ پتے عمر بھر جھڑتے رہیں گے

عظیم کامل

Read also : phul kaliyan bhi hum bichhaenge | Azeem Kamil

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *