Poetry

Apni had se guzar chuka hun | Azeem Kamil

Spread the love

اپنی حد سے گزر چکا ہوں میں

تم پہ مرنا تھا ، مر چکا ہوں میں

 

جتنی چاہت سے اُس نے دیکھا ہے

اُتنی چاہت سے بھر چکا ہوں میں

 

جو نہ ہوتا تھا ہوش والوں سے

کام ایسا بھی کر چکا ہوں میں

 

میرا ہنسنا مری گواہی ہے

یار اندر سے مر چکا ہوں میں

 

دوسری بار بھی رہا  ناکام

اپنی قسمت سے لڑ چکا ہوں میں

 

عظیم کامل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *