Poetry

Kab tera sath chahata hun mein | Azeem Kamil

Spread the love

کب ترا ساتھ چاہتا ہوں میں

تیری عزت بنا رہا ہوں میں

 

آخری وعدہ یاد ہے اُس کا

اور سب کچھ بھلا چکا ہوں میں

 

میرے مصرعے چرانے والے دوست

آپ کی بات کر رہا ہوں میں …

 

آگئی ہے سبھالنے والی

سب ترے خط جلا چکا ہوں میں

 

ورنہ کب کا سدھر گیا ہوتا

تیری خاطر بگڑ گیا ہوں میں

 

میری خواہش فضول ہے کامل

کتنے ہاتھوں سے لٹ چکا ہوں میں ..

 

عظیم کامل…

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *