Poetry

Ishq mein dil Dhamal Dale ga | Azeem Kamil

Spread the love

عشق میں دل دھمال ڈالے گا

کر کے ہم کو نڈھال ڈالے گا

 

اب تڑپتے ہو کس لیے اے دوست

عشق سب پر زوال ڈالے گا

 

جتنا تم احتیاط سے رہلو

عشق ظالم وبال ڈالے گا

 

ہم فقیروں کے کاسے میں اک دن

اپنے وہ ماہ و سال ڈالے گا

 

وسوسہ تیری بد گمانی کا

اور دل میں ابال ڈالے گا

 

سب یہی انتظار کر رہے ہیں

دوسری کون چال ڈالے گا

 

عظیم کامل ….

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *