Poetry

معصوم تجھےؑ مانیں تو بچتا ہے عقیدہ | Muzammil Abbas Shajar

Spread the love

معصوم تجھےؑ مانیں تو بچتا ہے عقیدہ
ہیں سب سے نرالے تِرےؑ اوصافِ حمیدہ
وہ نیّرِ اعظم تِریؑ چوکھٹ کا دیا ہے
لکھے گا کوئی کیا تِریؑ مدحت کا جریدہ
توؑ محسن توحید و رسالتؐ ہے خدیجہؑ
قرآں نے پڑھا ہے تِریؑ دولت کا قصیدہ
جس خلد کے سردار ہیں حسنینؑ شریفین
توؑ نے وہ نگر اپنی کمائی سے خریدا
نہ عقد گوارا تھا نبیؐ کو تِرےؑ ہوتے
تجھ سا ہے بھلا کون اے واحد کی وحیدہ
جو رشد ملا اذنِ محمدؐ سے جہاں کو
ہیں آپ اسی رشد کا عنوان رشیدہ
مزمل عباس شجرؔ

Also read : دنیا سے کوچ کر گیا وہ شاہ کا غلام | Muzzamil Abbas Shajar

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *