Poetry

یہ میم سے ہے محبتوں کا چمن مہکتا | Muzammil Abbas Shajar

Spread the love

یہ میم سے ہے محبتوں کا چمن مہکتا
ہے اس چمن سے ولایتوں کا ثمر نکلتا
خزینہ رشد کا یہ خازن فلک نوشتہ
یہ ر سے روشن ضمیر رکھے بہت دمکتا
ہمارے عرفاں کا اس کے دم سے چراغ جلتا
یہ تے سے تاثیر حق کا پیکر جہاں میں جچتا
غلاف میں خوشبووں کی اس کا مزاج پلتا
یہ جیم سے فقر کا ہے جوبن نگیں اگلتا
اسی کے دم سے ہمارے افکار میں اجالا
یہ ز سے زرخیز حکمتوں کا بتانے والا
عطائے بلوٹ شریف
مزمل عباس شجرؔ

Also read : معصوم تجھےؑ مانیں تو بچتا ہے عقیدہ | Muzzamil Abbas Shajar

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *