InternationalNews

سعودی حکومت کا تارکینِ وطن کےلئے زبردست اعلان

Spread the love
سعودی فرمانروا کی ہدایت پر اقاموں اور ویزوں کی مدت میں خودکار طریقے سے بنا کسی فیس کے دو جون تک توسیع کر دی گئی
سعودی فرمانروا کی ہدایت پر اقاموں اور ویزوں کی مدت میں خودکار طریقے سے بنا کسی فیس کے دو جون تک توسیع کر دی گئی

ریاض : سعودی عرب نے بیرون ملک پھنسےتارکین کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد رواں ماہ سترہ تاریخ کو اپنی فضائی اور زمینی سرحدیں کھول دی تھیں۔ تاہم پاکستان سمیت کئی ممالک سے پروازوں کی سعودی عرب آمد پر تاحال پابندی عائد ہے۔

سعودی حکام کے مطابق مذکورہ ممالک میں کرونا کی تشویش ناک صورتحال کی وجہ سے سفری پابندیاں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستانی محنت کشوں کی بڑی تعداد تاحال پاکستان میں پھنسی ہوئی ہے۔ یہ پاکستانی چھٹیوں پر ملک واپس آئے تھے، تاہم پھر سفری پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں جا سکے۔ اب سعودی حکومت نے ایسے تمام تارکین وطن کیلئے اہم ریلیف کا اعلان کیا ہے

سعودی فرمانروا کی ہدایت پر اقاموں اور ویزوں کی مدت میں بنا کسی فیس کے دو جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے اقاموں، وزٹ ویزے اور خروج و عودہ کے ویزوں کی مدت میں خود کار نظام کے تحت توسیع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے تارکین وطن کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں اپنے اقاموں یا ویزوں کی مدت میں توسیع کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، متعلقہ محکمہ کی جانب سے خود کار نظام کے تحت اقاموں اور ویزوں کی مدت میں دو جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

جبکہ تاحال یہ واضح نہیں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے محنت کشوں کو کب سعودی عرب واپس جانے کی اجازت ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکومت متعداد مرتبہ بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے اقاموں اور ویزوں کی مدت میں توسیع کر چکی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *