NewsPakistanUrdu News

38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیوں پر عمل درآمد شروع

Spread the love

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 38 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیاں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہو گئی ہیں۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن پندرہ ممالک کے اضافے سے کیٹیگری سی میں شامل اڑتیس ممالک کے مسافروں کی آمد کو این سی او سی کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔
اڑتیس ممالک کی فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ،برزایل، زمبابوے سمیت براعظم ایشیا، یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن پر عملدرآمد تاحکم ثانی جاری رہے گا اور دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کا ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ ہو گا جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر اندر حاصل کی جا سکے گی۔

کورونا مثبت ہونے پر مسافر کے لئے اپنے یا سرکاری خرچ پر آٹھ روزہ قرنطینہ کرنا لازمی ہو گا۔
کیٹیگری سی میں شامل 38 ممالک کی فہرست

Kpkupdates.com

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *