NewsPakistanUrdu News

ڈرون کی اجازت دیں گے نہ ہی یہاں پر امریکی اڈہ قائم ہو گا:شاہ محمود قریشی

Spread the love
    ڈرون کی اجازت دیں گے نہ ہی یہاں پر امریکی اڈہ قائم ہو گا:شاہ محمود قریشی

 

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان میں ’اڈوں‘ کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

منگل کو سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’یہاں کچھ دوستوں نے بات اٹھائی اور میڈیا میں قیاس آرائیاں ہوئیں کہ یہاں کوئی اڈے بن رہے ہیں۔ ماضی کو بھولیں۔ کوئی اڈا نہیں بنے گا۔‘

ان کہنا تھا کہ ’میں اس ایوان کو گواہ بنا کر اور پاکستان کے عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ کوئی امریکی اڈہ پاکستان کی سرزمین پر نہیں بنے گا۔‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’وہ جو ڈرون حملے ہوتے رہے اور وکی لیکس میں جو چھپتا رہا اس کا بھی ذکر نہیں ہوگا۔ پاکستان کی حکومت واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ پاکستان ڈرون کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی ڈرون کے ذریعے جاسوسی کی اجازت ہوگی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں واضح کردوں کہ ہم نہ کسی ڈرون کو اجازت دیں گے اور نہ کوئی امریکی اڈہ یہاں قائم ہو گا۔ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *