InternationalNewsSportsUrdu News

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں

Spread the love
Kpkupdates.com

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں، سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کا امکان، 3 (تین) ایک روزہ اور 3 (تین) ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مرتبہ مکمل کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ قوی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ہوگی۔ سیریز میں (تین) 3 ایک روزہ اور (تین) 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز اگست تا ستمبر کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *