NewsPakistanUrdu News

کراچی، فائرنگ اور حادثے میں تین افراد جاں بحق، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Spread the love


مختلف واقعات میں (تین) افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ
پولیس نے دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔اسٹار گیٹ پیٹرول پمپ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، جس کے بعد دو ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ہونے والے ڈاکوں کی شناخت بیس سالہ عاصم ولد قاسم عمر اور بائیس سالہ اظہر ولد رفیق کے نام سے ہوئی۔
زخمی ڈاکوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری طرف الاصف اسکوائر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لیئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھر میٹرو ویل بلاک 4 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک شخص کی شناخت رمیش کمارولد البیلہ کے نام سے ہوئی۔وہاں سپر ہائی وے پنجاب بس اسٹاپ کے
قریب واٹر ٹینکر اور ٹریلر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈرئیوار ہلاک ہوگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *