NewsPakistanUrdu News

لیاقت آباد کی عمارت میں دھماکہ 2 افراد حاں بحق اور 6 زخمی

Spread the love

Kpkupdates.com

لیاقت آباد 9نمبر میں قائم رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں سلنڈر دھماکے سے علاقہ گونج اٹھا جس کی آواز دور تک سنائی دی گئی جس میں کمسن بچے سمیت 2افراد جاں بحق جب کہ اور 6افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے فلیٹ کی چھت گر گئی جس کا ملبہ برابر والے مکان اور گلی میں بھی جاگرا جس کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے عمارت کی چوتھی منزل پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اپنی مدد آپ اور ایمبولینسوں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ متعدد بچے جھلس کر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 40گز کے پلاٹ پر 4منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی جب کہ لیاقت آباد کے بیشتر علاقوں میں 40اور 80گز کے پلاٹوں پر کئی کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کی جا چکی ہیں، سلنڈر دھماکے اور چھت گرنے کے واقعے میں 40سالہ آصف اور 6سالہ عبدالہادی جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں 6سالہ زین ، 35سالہ دانش ، 2سالہ نور فاطمہ ، 4سالہ زینب ، 25سالہ انا زوجہ فیضان اور 20سالہ کاشف شامل ہیں۔

ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل نے بتایا کہ زخمی میں شامل ایک بچی نے بتایا کہ گھر میں نیا اے سی لگا تھا اور اس میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والا آصف محلے کا رہائشی تھا جو گلی سے گزر رہا تھا کہ دھماکے کے بعد گلی میں گرنے والے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا دھماکے سے فلیٹ کی گارڈر والی چھت اور چھجے کا ملبہ نہ صرف گلی میں بلکہ برابر والے گھر پر بھی گرا جس کے باعث اس گھر کی بھی چھت گر گئی، واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے بچوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی سینٹرل کا کہنا تھا کہ واقعہ بدھ کی رات سوا گیارہ بجے کے قریب پیش آیا تھا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

گھر میں نیا اے سی لگا تھا اور اس میں گیس بھرنے والا سلنڈر پھٹا تھا، ایس ایچ او لیاقت آباد

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *