NewsPakistanUrdu News

جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ تباہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

Spread the love
Kpkupdates.com

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی وہ جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔

مراکش کے شہر رباط میں عالمی سیرت کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے حضرت محمد ﷺ نے مضبوط معاشرے کی بنیاد رکھی، 12سال کی قلیل مدت میں 2سپر پاورز روم اور فارس نے نئے انقلاب کےسامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرکے مسلمان کامیابی اور کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرسکتے ہیں، جن ممالک نے ان اصولوں پرعمل کیا وہ ترقی کرگئے۔

عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست 2بنیادی اصولوں پرقائم ہوئی، ایک قانون سب کیلئےبرابرہوگا اور دوسرا فلاحی ریاست ہوگی، پہلےقومیں اس لیےتباہ ہوئیں کیوں کہ امیر،غریب کیلئےالگ الگ قانون تھا، جن ممالک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی اور جنگل کا قانون ہوتا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وہ ممالک جلد یا بدیر تباہ ہوجاتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی فلاحی ریاست میں غریب، بوڑھوں، یتیموں، خواتین کا خیال رکھا جاتا تھا، پنشن کا نظام سب سے پہلے دوسرے خلیفہ راشد حضرت عمرؓ کے دور میں آیا۔

عمران خان نے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چین کی حالیہ ترقی دیکھی جہاں 30سال میں 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا گیا، انہوں نے نہ صرف معاشرے میں غریبوں کا خیال رکھا بلکہ 700وزرا سطح کے افسران کو کرپشن پر جیل میں ڈالا، طاقتور کو قانون کے نیچے لایا گیا، یہ معاشرے کی ترقی کا راز ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *