NewsPakistanUrdu News

نوے 90روز میں سب اچھا کردینے والے عمران خان بےنقاب ہوگئے،بلاول بھٹو

Spread the love
Kokupdates.com

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ 90روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج 33ماہ اور 11دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اوراگلے 813دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تین سالہ اقتدارنے عمران خان کو بری طرح بے نقاب کردیا، عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دینے کی کوشش کی گئی، 90روزمیں سب اچھا کردینے والے عمران خان آج 33ماہ اور11دن گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ کرسکے اور اگلے 813دنوں میں بھی وہ کچھ نہیں کرسکیں گے، سائیکل والے وزیراعظم کے قصے سنا کرعمران خان نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی اورملک کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین سالوں میں تیسرا مشیرخزانہ لے آئے، ایف بی آر کے چاراوربورڈ آف انوسٹمنٹ کے تین چیئرمین بدل دئیے مگرعمران خان معیشت میں سدھار نہ لاسکے، تین سالوں میں چوتھا سیکریٹری تجارت بھی بدل دیا مگر عمران خان عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام ہوگئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم صاحب! ملکی معیشت کسی کو ہٹانے یا لگانے سے بہتر نہیں ہوتی بلکہ قائدانہ صلاحیتوں سے ملک آگے بڑھتا ہے، عمران خان کے ٹیم ورک کا یہ عالم ہے کہ معاشی ٹیم ایک دن فیصلہ کرتی ہے اوراگلے دن کابینہ اس فیصلے کو مسترد کردیتی ہے۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس کی معاشی پالیسیاں عوام دوست ہیں، مستقبل میں نوجوانوں کواگرکوئی روزگارفراہم کرسکتا ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہے، آج وقت نے پھر ثابت کردیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی اورزرعی پالیسیاں ملک کے بہترین مفاد میں رہی ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *