Art and EntertainmentBollywoodNewsUrdu News

ٹوئٹر صارف نےبالی وڈ کے بادشاہ شارخ خان کی بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا

Spread the love
Kpkupdates.com

 

ممبئی: ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ  کے کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ(بیوی،شریکِ حیات) سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے21 اکیسویں سالگرہ (جنم دن) کا جشن منایا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔

جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی’۔
Happy birthday.. you’re admired nowadays , tomorrow and forever forever pic.twitter.com/dgXRGjk8FK

Gauri Khan (@gaurikhan)

گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔

ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گوری خان سے شادی کے لیے بیٹی کا ہاتھ مانگ لیا۔ یہی نہیں بلکہ صارف نے لکھا کہ وہ ماہانہ 1لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔

اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔ کئی صارفین نے اسے ‘مزاحیہ’ قرار دیا۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *