InternationalNewsUrdu News

معروف اداکار طیارہ حادثے میں ہلاک

Spread the love

ٹینیسی: مشہور ہالی ووڈ فلم ’ٹارزن‘ میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی امریکی اداکار ولیم جوزف لورا جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 90کی دہائی میں ریلیز مشہور فلم سیریز ٹارزن میں ہیرو کا کردار اداکرنے والی اداکار ولیم جوزف لورا اور ان کی بیگم سمیت سات سو افراد جہاز حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ولیم جوزف کی عمر 58سال تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد 1989میں فلم ’ٹارزن ان منہٹان‘ میں کام کیا اور اس کے بعد 1996سے 1997کے درمیان ولیم جوزف نے ’ٹارزن؛ دا اپیک ایڈونچر‘ سیریز کی جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔

امریکی حکام کے مطابق نجی طرز کے چھوٹے مسافر بردار طیارے میں 7افراد سوار تھے، طیارے نے ریاست ٹینیسی کے ائیر پورٹ سمرانہ سے اڑان بھری تاہم تھوڑی ہی دیر بعد قریبی جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا، واقعہ کے بعد ریسکیو اداروں نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیوں شروع کردی ہیں جب کہ حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *