NewsPakistanUrdu News

سونے کی نئی سامنے آگئی اب فی تولہ کتنے کا ملے گا

Spread the love

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالر کی کمی سے 1903ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونےکی قیمت بڑھ کر 1لاکھ 12ہزار 300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 96زار 280روپے ہوگٸی۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86روپے پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *