NewsPakistanUrdu News

تیزہواؤں اور بارش کے باعث طیارہ الٹ گیا

Spread the love

تیزہواؤں اور بارش سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائنگ کلب کے تربیتی طیارے کو کافی نقصان پہنچا۔

پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اورموسلادھار بارش کا دباؤ برداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد بدانتظامی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی ہے اور اسٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *