InternationalNewsUrdu News

سعودی عرب میں 10 سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کا سرقلم

Spread the love
Kpkupdates.com

ریاض: سعودی عرب میں عدالتی حکم کی تعمیل میں اپنے 10سالہ بچے کو قتل کرنے والے باپ کا سرقلم کردیا گیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق بیوی سے اختلاف پر 40سالہ سفاک باپ نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے اپنے 10سالہ بیٹے کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر قتل کردیا تھا۔ عدالت نے سنگدل باپ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 40سالہ محمد بن عبداللہ بن حمد سویدی کا سرقلم کردیا گیا۔ سویدی نے چاقو کے وار کرکے اپنے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹے کو اسکول سے ایک ویران مقام پر لے جاکر قتل کیا اور اپنی بیٹی کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسکول انتظامیہ نے مجھے بچی کو ساتھ لے جانے سے منع کردیا تھا اس لیے وہ بچ گئی۔

ملزم نے فوجی عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف مقامی عدالت میں اپیل بھی دائر کی تھی تاہم عدالت نے سزا برقرار رکھی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *