Art and EntertainmentBollywoodInternationalNewsUrdu News

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کو ہیروپنتی کرنا پڑا مہنگا

Spread the love

ممبئی: بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف اور اداکارہ دیشاپٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی اداکار ٹائیگرشیروف اور دیشاپٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی پولیس نے ایف آئی درج کرلی ہے، پولیس کے مطابق ٹائیگرشیروف اور دیشاپٹانی شام میں لاک ڈاؤن کے باوجود باندرا کے علاقے میں گھوم رہے تھے،جب پولیس نے روک کر ان سے وجہ پوچھی تو دونوں اداکار کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے جس پر پولیس نے دونوں اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔

ممبئی پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے جب کہ باندرا میں 2اداکاروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا بھاری پڑگیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لہذا تمام ممبئی کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری ہیروپنتی سے گریز کریں۔

دوسری جانب ممبئی پولیس کی پوسٹ پر ٹائیگر شیروف کی والدہ عائشہ شیروف نے کہا کہ ٹائیگر اور دیشا کچھ ضروری چیزیں لیکر گھر واپس آرہے تھے، وہ دونوں کہیں گھومنے نہیں گئے تھے لہذا ممبئی پولیس غلط خبریں نہ پھیلائے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *