Pakistan

جو گالیاں دے رہے تھے، وہ الیکشن چوری کرکے یہاں لائے گئے ہیں، شاہد خاقان کی تنقید

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Spread the love

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز ایوان میں پارلیمانی اور جمہوری نظام پر حملہ ہوا، بجٹ پر بحث کے بجائے بجٹ کی کتابیں ماری گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں اسپیکر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، اگر کبھی کارروائی کی تو چند بے گناہ افراد کے خلاف کریں گے اور بے گناہ افراد کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ ملیکہ بخاری کو ان کے لوگوں نے کتاب مار کر زخمی کیا، اگر زرتاج گل زخمی ہوئیں تو معذرت اور مذمت کرتا ہوں، کل تک تو زرتاج گل زخمی نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو گالیاں نکال رہے تھے، گالیاں دے رہے تھے، وہ الیکشن چوری کرکے یہاں لائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ایوان میں ہلڑ بازی کا براہ راست ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا اور  کہا کہ اسپیکر وزیراعظم کو اس با ت پر صفائی پیش کرنے گئے ہیں کہ شہباز شریف کو تقریر کیوں کرنے دی؟

ان کا کہنا تھاکہ کل کے آپریشن کی براہ راست نگرانی وزیراعظم نے کی ہے، ایک شخص عمران نیازی نے پورے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *