InternationalNewsUrdu News

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

Spread the love

سائبیریا: روس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، روس میں پیراشوٹسٹس لے جانے والا ایک مسافر طیارہ انجن کی خرابی کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران درخت سے ٹکرا گیا۔

ALSO READ:
کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہنے والے بالی ووڈ اسٹارز

امدادی کارروائی کے دوران ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
طنائی ایر فیلڈ سے روانہ ہونے والے اس طیارے میں 17 پیراشوٹسٹ اور ایک پائلٹ اور جہاز کے عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیراشوٹسٹ کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ طیارے کے زندہ بچ جانے والے عملے کے ارکان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ انجن کی خرابی کے باعث ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *