Health & FitnessInternationalUrdu News

کورونا ویکسین نہ لگوانے والا جیل جانے کے لیے تیار رہے، فلپائنی صدر

Spread the love

 

 

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ جو ویکسینیشن نہیں کروائے گا وہ جیل جانے کے لیے تیار رہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور عوام کی جانب سے ویکسینیشن کروانے میں ہچکچاہٹ اور مزاحمت دکھانے پر صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کیا ہے کہ صرف دو ہی آپشن ہیں یا تو ویکسینیشن کروائیں یا پھر جیل جائیں۔

فلپائنی صدر نے اعتراف کیا کہ ویکسینیشن نہ لگوانے یا انکار کرنے والے بے وقوفوں کی وجہ سے انہیں شدید غصہ ہے۔ ان سب ضدیوں نے اگر اب بھی ویکسینیشن نہ لگوائی تو سور کو بے ہوش کرنے والے شاٹس سے ان لوگوں کو بے ہوش کرکے ویکسینیشن لگواؤں گا۔
صدر روڈریگو دوتیرتے کی اس غصے کی وجہ ملک میں بھارت سے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا وائرس کا تیزی سے پھیلنا ہے جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ باقی نہیں بچی ہے۔

اس سے قبل بھی فلپائن کے صدر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے حکام کی جانب سے 3 افراد پر گولیاں چلانے کا واقعہ رونما ہوا تھا جو شدید زخمی ہوگئے تھے اور ایک عمر بھر کے لیے معذور ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ویکسینیشن کا آغاز رواں برس مارچ سے ہوچکا ہے تاہم اب تک صرف 1 فیصد عوام نے ویکسین لگوائی ہے جس کی وجہ حکومت پر اعتماد
نہ ہونے سازشی نظریات اور غیر حقیقی خوف ہے

مقبول ترین خبریں
تھائی لینڈ میں ہاتھی کھانے کی تلاش میں گھر کی دیوار توڑ کر کچن میں گھس گیا

گالی دیجیے لیکن خبردار! سچ بولنا منع ہے

اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلیے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

سلمان خان نے کیارا ایڈوانی کو اپنا نام تبدیل کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *