NewsPakistanUrdu News

ویکسین کی قلت دوسری خوراک لگنے کا دورانیہ بڑھادیا گیا

Spread the love

اسلام آباد: ملک میں کورونا ویکسین کی کمی کے سبب ، ویکسین کی دوسری خوراک کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے۔

:یہ خبر پڑھیں
کورونا ویکسین کی قلت کی وجہ سے پنجاب اور سندھ میں ویکسینیشن سینٹر بند

نجی میڈیا کے مطابق این سی او سی نے ملک کے مختلف حصوں میں ویکسین کی قلت کے پیش نظر ، کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کردی ہے۔

این سی او سی ذرائع نے بتایا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ، ویکسین کی دوسری خوراک کی مدت تین ہفتوں سے بڑھا کر چار ہفتوں کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کے وقت میں توسیع کردی گئی ہے۔ پہلی دوسری خوراک کے درمیان 3 ماہ کا وقفہ تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ملک میں کورونا ویکسین کی قلت تھی اور اتوار کے روز پنجاب اور سندھ میں ویکسین ایک دن کے لئے معطل کردی گئی تھی۔ 20 جون تک ، 15 لاکھ خوراکیں آچکی تھیں۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والا جیل جانے کے لیے تیار رہے، فلپائنی صدر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *