Urdu News

پڑوسیوں سے معمولی تلخ کلامی پر ان کے گلی میں کھیلنے والے 3 سالہ بچے کو گھر لے جا کر موت کے گھاٹ اتارنے والی سفاک قاتلہ گرفتار

Spread the love

پڑوسیوں سے معمولی تلخ کلامی پر ان کے گلی میں کھیلنے والے 3 سالہ بچے کو گھر لے جا کر موت کے گھاٹ اتارنے والی سفاک قاتلہ گرفتار ، مقدمہ قتل درج

تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کی حدود میں 2 روز قبل پڑوسیوں کی معمولی تلخ کلامی پر کینہ رکھنے والی ڈھوک گل مائی کی رہائشی خاتون کوثر جبیں زوجہ محمد اسحاق نے پڑوسی سجاد خان کے 3 سالہ معصوم بیٹے ساجد اقبال کو گلی میں کھیلتے ہوئے پکڑا اور اپنے گھر لے جا کر موت کے گھاٹ اتار دیا بچے کے والدین اپنے لخت جگر کو ڈھونڈتے ہوئے پڑوسن زوجہ محمد اسحاق سکنہ انجراء کے گھر کے قریب گئے تو انہوں نے دیکھا کہ ملزمہ بچے کی لاش کو بوری میں بند کر کے پھینک رہی تھی اور موقع سے فرار ہو گئی

ALSO READ
ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

جس کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دی گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک نے ڈی ایس پی جنڈ ملک تفسیر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ انجراء قاضی فیصل منظور ، انچارج ایچ آئی یو احمد نواز و دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمہ کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا اور کیس کی تفتیش جدید خطوط پر کی جا رہی ہے اعلیٰ پولیس افسران نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں سے درندگی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کا فرض اولین ہے

ALSO READ
اٹک کا قصور کیا ہے؟؟؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *