Sports

شاہین کو وکٹیں لینے سے زیادہ ہوا میں پپیاں لینے کا بہت شوق ہے۔۔ شعیب اختر شاہین آفریدی پر برس پڑے

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے ہارنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ٹیم کا سلیکشن درست کرو، ٹیم میں کوئی ایک میچور بیٹسمین نہیں۔

انہوں نے شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کو وکٹیں لینے سے زیادہ ہوا میں پپیاں لینے کا بہت شوق ہے۔

او بھائی کوئی 5 آؤٹ تو کر لو کوئی ایک اوور میں دو وکٹیں لے لو پھر پپیاں لو اور جمپیں لگاؤ۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ قومی ٹیم انگلینڈ کی اکیڈمی ٹیم سے ہار گئی ہے، میں تو کہتا ہو اس مینجمٹ کو اور پی سی بی تین سال اور دے دیں تاکہ یہ ہماری کرکٹ کی چیخیں نکال دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *