BollywoodInternationalNewsUrdu News

بھارتی اداکار منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

Spread the love

ممبئی: بھارتی اداکار سچن جوشی کو بھارتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کاروباری اور اداکار سچن جوشی کو مرکزی تفتیشی ایجنسی نے اومکارا گروپ منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جواب نہیں دے سکے جس کے بعد اداکار کو گرفتار کیا گیا۔

فلم عاشق 2 کے اداکار کو جے ایم جوشی کے اومکارا گروپ کے ساتھ روابط کی وجہ سے طلب کیا گیا اور 18 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔

اداکار کے لین دین پر بھی سوال کیا گیا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن نہیں کر سکے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ایجنسی اومکارا گروپ کے پروموٹرز کی جانب سے 100 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اومکارا گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ میں اداکار سچن جوشی کی کمپنی جے ایم جوشی گروپ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *