InternationalNewsUrdu News

سابق افغان صدر اشر ف غنی کا فیس بک اکائونٹ بند کر دیا گیا

Spread the love

فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اشرف غنی کے چیف آفیسر ڈاکٹر فضلی کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے۔ فیس بک اس سے قبل اپنے تمام پلیٹ فارم بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان سے متعلق مواد اور ان کی حمایت پر پابندی لگا چکا ہے۔ یاد رہے کہ اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کے بعد نامعلوم مقام سے فیس بک پر اپنا بیان جاری کیا تھا۔ اشرف غنی نے بیان دیا تھا کہ وہ خونی سیلاب کو روکنے کے لیے افغانستان سے نکلے ہیں۔ اگر میں ملک میں رہتا تو بے شمار محب وطن شہری شہید ہوتے اور کابل تباہ ہو جاتا۔ جو کہ بڑی انسانی تباہی کا باعث بنے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *