EducationNewsUrdu News

سندھ حکومت کا اسکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان

Spread the love


کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام اسکولز کو مزید ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کسانوں اور عوام کو مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتی رہی تو ہمیں شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا ، اس لیے سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند ہونا چاہیے۔
ایک ہفتے کے لیے صوبے کے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سکول دوبارہ نہیں کھل سکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں 30 اگست سے شروع ہوں گی۔ عملہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *