NewsPakistanUrdu News

ٹک ٹاکرز پر پنجاب کے پارکوں میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

TikTokers were banned from entering parks of Punjab

Spread the love

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے پارکوں میں ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے تحت یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پارکوں میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور نہ ہی کسی قسم کی ویڈیو اور مواد بنا سکیں گے جبکہ صرف مرکزی دھارے کے میڈیا کو ہی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی اجازت پیشگی اسکرپٹ جمع کرانے پر مشروط ہوگی ، جبکہ پارکوں میں تعینات سیکورٹی اہلکار ٹک ٹاکرز اور یو ٹیوبرز کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام بڑے پارکوں میں خاندان کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سکولوں اور کالجوں کی یونیفارم والے طلباء کو پارکوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تاہم پابندی کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیں گے۔

یاد رہے کہ 14 اگست کو لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر کو 400 مردوں نے ہراساں کیا اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *