NewsPakistanUrdu NewsWomen News

راولپنڈی میں 15 سالہ لڑکی سے مالک مکان کی زیادتی

Spread the love

راولپنڈی: رٹہ امرال پولیس نے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ایک اور 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور رٹہ امرال پولیس نے ایف آئی آر کی بنیاد پر سہیل ملک نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

تھانہ رٹہ امرال کے ایس ایچ او راشد کیانی نے بتایا کہ زیادتی کا شکار لڑکی کا خاندان ملزم سہیل ملک کا کرایہ دار ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات جب لڑکی گھر کی چھت پر گئی تو سہیل ملک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ کا طبی معائنہ کیا گیا ہے ، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ ملزم کا ڈی این اے بھی لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *