NewsPakistanUrdu News

گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا ناکارہ جہاز 83 لاکھ روپے میں فروخت

Spread the love

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے گلگت ائیرپورٹ پر کھڑے ایک ناکارہ اے ٹی آر طیارے کو 83 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔ 4 ہزار کلو وزنی اس طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔

ہوائی اڈے پر کھڑے ناکارہ ہوائی جہاز کے دو انجن اور دیگر مکینیکل آلات کو ہٹا کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طیارے کی نیلامی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ نیلامی کے لیے طیارے کی قیمت 0.844 ملین روپے تھی لیکن یہ مقررہ قیمت سے 10 گنا نیلام کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *