InternationalNewsUrdu News

فلپائن کا پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Spread the love

منیلا: فلپائن نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت 10 ممالک کو “کورونا ریڈ لسٹ” سے نکال دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے پاکستان سمیت 10 ممالک پر اپریل میں عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلپائن کے صدارتی ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک نے سفری پابندی ختم کی ہے ان میں پاکستان ، متحدہ عرب امارات ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال ، عمان ، تھائی لینڈ ، بھارت اور ملائیشیا شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان ممالک کے مسافروں کو فلپائن میں داخلے پر سابقہ پابندی کے مقابلے میں 14 دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 2 لاکھ 20 ہزار اور 484 ہے اور اب تک 30 ملین سے زائد کورونا ڈوز زیر انتظام ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *