NewsPakistanUrdu NewsWomen News

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

Spread the love

لاہور: عدالت نے وزیر خان مسجد میں رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کے معاملے میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جاویریا منیر بھٹی نے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں استغاثہ کا کہنا تھا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے وزیر خان مسجد میں رقص کیا اور ویڈیو بنائی۔ استغاثہ نے استدعا کی کہ عدالت دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کی عدم موجودگی میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ صبا قمر اور بلال سعید کے ایک گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تاریخی وزیر خان مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر بھرپور مذمت کی گئی۔

فرحت منظور خان کی شکایت پر وزیر خان مسجد کے تقدس کو پامال کرنے پر لاہور کے اکبری تھانے میں اداکارہ اور گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *