Art and EntertainmentBollywoodInternationalNewsUrdu News

انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام

Spread the love

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار انیل کپور پر جوان رہنے کے لیے سانپ کا خون پینے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اداکار ارباز خان نے انیل کپور کو اپنے شو ‘پنچ’ میں مدعو کیا جہاں انہوں نے کئی سوالوں کے جواب دیے۔ ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا جنہوں نے کہا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کے لیے پلاسٹک سرجری کراتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔

لوگوں کی رائے سننے کے بعد ، اداکار نے ہنستے ہوئے مذاق میں میزبان سے پوچھا ، “کیا یہ سچ ہے یا آپ نے لوگوں کو پیسے دیے ہیں؟” ارباز خان نے ہنس کر کہا کہ یہ عام لوگ ہیں ، میں نے کسی کو پیسے نہیں دیے۔
اداکار انیل کپور نے سینکڑوں بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ان کی عمر 64 سال ہے لیکن وہ ابھی بھی جوان نظر آرہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *