NewsPakistanPoliticsUrdu News

وزیراعظم کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

Spread the love
وزیراعظم کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مہنگائی اور معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں انہیں ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خوراک کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نفاذ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button