InternationalNewsUrdu News

ووہان میں پاک چین دوستی چوک کا افتتاح

Spread the love

چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر ووہان میں دریائے یانگسی کے کنارے پر شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر ووہان میں دریائے یانگسی کے کنارے پر شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ووہان: چین کے شہر ووہان میں چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کا افتتاح کر دیا گیا۔

چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر ووہان میں دریائے یانگسی کے کنارے پر شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ہوبے کے ڈپٹی گورنر ژاؤ ہیشان، ووہان کے نائب میئر جیانگ وی اور دیگر سینئر مقامی رہنماؤں اور حکام نے بھی شرکت کی۔ وائس میئر جیانگ وی نے چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ یہ چوک دونوں ممالک اور عوام کے درمیان قریبی تعلقات، گہرے اعتماد اور احترام کا عکاس ہے جس سے پاکستان اور چین کے صوبہ ہوبی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button