Uncategorized

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

Spread the love
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت میں 8 روپے 145 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ 5 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 134 روپے 48 پیسے سے بڑھ کر 142 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 27 پیسے اضافے سے 10 روپے 26 پیسے سے بڑھ کر 116 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 5 روپے 72 پیسے اضافے سے 10 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 114 روپے 7 پیسے ہو گئی۔ ۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریکوری نہ ہونے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button