NewsPakistanPoliticsUncategorizedUrdu News

وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور پھر نیچے تک جاتی ہے، عمران خان

Spread the love
وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور پھر نیچے تک جاتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برائی وزیراعظم اور ان کے وزرا سے شروع ہوتی ہے اور نیچے جاتی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہو۔ ایک مثالی آدمی ہمیشہ دنیا میں عظیم کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے۔ سب سے بڑی طاقت ایمان ہے۔ ایمان انسان کو آزاد کرتا ہے، انسان کو آزمایا جاتا ہے، آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، حق پر کھڑے آدمی کو کبھی کمزور مت سمجھنا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں، ایک عظمت کا اور دوسرا تباہی کا۔ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ وہ دن گئے، جس معاشرے میں اخلاقیات نہ ہوں، وہ انصاف نہیں کر سکتا، پھر وہ این آر او اور ڈیل کرتا ہے، جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات تباہ ہو جاتی ہیں تو کرپشن بڑھ جاتی ہے۔ اگر ہمارا اخلاق گرتا ہے تو ہماری معیشت بھی گرتی ہے۔ بنگلہ دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن آج وہ بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ برائی وزیر اعظم اور وزراء سے شروع ہوتی ہے اور نیچے جاتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button