Urdu News

دل ہوش سے بیگانہ بیگانے کو کیا کہئے  چپ رہنا ہی بہتر ہے دیوانے کو کیا کہئے 

Spread the love

دل ہوش سے بیگانہ بیگانے کو کیا کہئے

چپ رہنا ہی بہتر ہے دیوانے کو کیا کہئے

کچھ بھی تو نہیں دیکھا اور کوچ کی تیاری

یوں آنے سے کیا حاصل یوں جانے کو کا کہئے

مجبور ہیں سب اپنی افتاد طبیعت ے

ہو شمع سے کیا شکوہ پروانے کو کیا کہئے

تجھ سے ہی مراسم ہیں تجھ سے ہی گلا ہوگا

بیگانے سے کیا لینا بیگانے کو کیا کہئے

مانا کہ وصیؔ شاہ سے تم کو ہیں بہت شکوے

دیوانہ ہے دیوانہ دیوانے کو کیا کہئے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button