Pakistan

صوبائی وزیر صمصام شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری مسلم لیگ ن میں شامل

Spread the love

اوکاڑہ (این این آئی) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر صمصام شاہ بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔اوکاڑہ میں صوبائی وزیر صمصام بخاری کے چھوٹے بھائی پیر طیب علی شاہ بخاری نے تحریک انصاف کے وزرا ء کی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعدمسلم ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ طیب علی شاہ بخاری کے ترجمان انوار اللہ طیبی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں جب تک ن لیگ قرآن وسنت کے مطابق عمل کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیروں کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں تاہم اس وقت ہم کسی کا نام نہیں بتا رہے مگر وقت آنے پر ان کے نا سامنے لے آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button