Poetry

Azeem kamil | بڑی مشکل سے کی تھی یار ہمت تجھ کو کھونے کی

Urdu Poetry Collection by Ad

Spread the love

بڑی مشکل سے کی تھی یار ہمت تجھ کو کھونے کی
بتا کیا شرط ہے تیری ذرا نزدیک ہونے کی

چلے آتے ہیں تیرے گاؤں جب یہ دل تڑپتا ہے
ضرورت ہی نہیں پڑتی ہے مجھ کو رونے دھونے کی

خوشی سے سر جھکا لیتا ہوں جب یہ یاد آتا ہے
مری ماں نے نصیحت کی تھی مجھ کو مٹی ہونے کی

کوئی بے چینی لاحق ہے کہ آنکھیں بند بھی کر لوں
دوائی لینی پڑتی ہے مجھے کچھ دیر سونے کی

تمہارے بعد اس دل میں نہیں آیا کوئی بھی شخص
نہیں ہمت بچی کاملؔ اذیت اور ڈھونے کی

.::::::::::: ALSO READ :::::::::::.
AZEEM KAMIL | جانے کس خاک سے بنا ہے وہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button