Poetry

Azeem KAMIL | دلوں پر حکمرانی ہے اسی کی

Urdu Poetry Collection by Ad

Spread the love

دلوں پر حکمرانی ہے اسی کی
یہ قصہ اور کہانی ہے اسی کی

یہاں قبضہ نہ کرنا بھول کر بھی
یہاں بس راجدھانی ہے اسی کی

کہ ہم بد بخت لوگوں میں یقیناً
یہ ساری کامرانی ہے اسی کی

تبھی تو شہر سارا جا رہا ہے
مری جاں میزبانی ہے اسی کی

یہ پھولوں کے نئے پیغام آنا
یقیناً مہربانی ہے اسی کی

سبھی سے مسکرا کے بولتے ہو
یہی تو بد گمانی ہے اسی کی

قبیلہ منحرف ہونے لگے تو
بتانا یہ نشانی ہے اسی کی

ہمیں دھتکار کر رونے لگے گا
یہ حرکت بھی پرانی ہے اسی کی

.::::::::: ALSO READ ::::::::.
Azeem kamil | تڑپتے دل کو کافی ہے بس اتنا واہمہ رکھنا

Azeem kamil | کوئی مرتا نہیں خساروں سے

Azeem kamil | بڑی مشکل سے کی تھی یار ہمت تجھ کو کھونے کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button