NewsPakistanUrdu News

نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، وزیراعظم

Spread the love

رپورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے دیگر اضلاع کے بھی اراکین اسمبلی کے نام شامل ہیں—فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے، تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے، کے پی میں تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ پڑا ہے لہذا اس کو اجاگر کیا جائے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، ایک مجرم کی سزا ختم کر کے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں، چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لیے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button