NewsUrdu News

دو سگے بھائیوں کو قتل کرکے بھاگنے والوں کو عوام نے دبوچ لیا

Spread the love

پشاور: بڈھ بیر شیخ محمدی میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والے مسلح ملزمان کو عوام نے دبوچ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر شیخ محمدی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا، واقعے کے بعد مسلح ملزمان فرار ہورہے تھے کہ عوام نے ان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی، اور قاتلوں کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم قاتل فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش میں تھے، کہ گشت پر مامور پولیس وین نے انہیں حراست میں لے لیا، ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل لگتا ہے، تاہم ابھی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کیا ہے، رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button