InternationalNewsUrdu News

اپنی تنخواہ میں چپکے سے 3 بار اضافہ کرنے والے پے رول ملازم کو7 سال قید

Spread the love

منامہ: بحرین میں محکمہ پے رول میں کام کرنے والے سابق سرکاری ملازم نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہ میں 3 گنا غیر قانونی اضافہ کر دیا جس پر عدالت نے ملزم کو 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنادی۔

عرب اخبار الخلیج کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے سابق سرکاری ملازم کو عہدے کے غلط استعمال اور بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید اور 15 ہزار دینار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزم 2008 میں ایک سرکاری تربیتی ادارے میں 1,950 دینار کی ماہانہ تنخواہ پر ملازم تھا لیکن اس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک رجسٹریشن معاہدے میں ابتدائی ماہانہ تنخواہ کو 2,100 دینار اور ایک سال بعد 2,774 دینار تک بڑھا دیا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی، اس نے پے رول سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی تنخواہ دوبارہ 3,300 دینار ماہانہ تک بڑھا دی، اس طرح وہ زیادہ سے زیادہ پنشن کا حقدار بن گیا اور 15,000 دینار تک کا فائدہ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button