InternationalNewsUrdu News

فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی

Spread the love

پیرس: فرانس نے پھلوں اور سبزیوں کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ماہرین ماحولیات کی طویل عرصے سے جاری مہم کے نتیجے میں حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کی پیکنگ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت نے پھلوں اور سبزیوں کے پلاسٹک کی پیکنگ میں ذخیرہ کرنے کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی ہے جس کے بعد انہیں مارکیٹ سے ضبط کر لیا جائے گا۔
یہ پابندی جزوی طور پر نافذ کی جائے گی، لیکن مکمل قانون سازی صرف 2026 تک نافذ کی جائے گی تاکہ پلاسٹک بنانے والی کمپنیوں کو نئے طریقے اپنانے کی اجازت دی جائے، خاص طور پر سرخ سیب کی فروخت کے لیے جو پلاسٹک میں رکھنے کی وجہ سے تیزی سے خراب ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب انٹرفیل ایسوسی ایشن فار فروٹ اینڈ ویجیٹیبلز کے سربراہ لارنٹ گرینڈن نے شکایت کی کہ حکومت نے اس معاملے پر ہم سے کبھی مشاورت نہیں کی۔ نئی پیکیجنگ کی قیمت چھوٹی کمپنیوں کے لیے ایک مسئلہ ہے۔

ایک بڑے سپر مارکیٹ گروپ کیسینو نے کہا کہ اب وہ گتے کی پیکیجنگ میں ٹماٹر فروخت کرے گا اور صارفین کو کاغذ یا سیلولوز کے تھیلے فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ماہرین ماحولیات نے پلاسٹک کے استعمال کو تیزی سے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button