InternationalIslamNewsUrdu News

اومیکرون؛ ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ کرنے کی سہولت ختم

Spread the love

ریاض: سعودی عرب نے اومکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا پابندیاں مزید سخت کرتے ہوئے ایک کے بعد دوسرے عمرے کی سہولت فوری طور پر ختم کردی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک عمرہ اور دوسرے عمرے کے درمیان کم از کم 10 دن کا وقفہ لازمی قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل زائرین کو ایک عمرہ کے فوراً بعد دوسرے عمرے کا پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت تھی تاہم اب یہ سہولت ختم کر دی جائے گی اور 10 دن سے کم وقفے پر اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

سعودی حکومت کے اس اقدام کا مقصد بھیڑ کو کم کرنا اور مطاف میں طواف اور نماز کے دوران سماجی فاصلے سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافے کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں دوبارہ کورونا پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ رکھنا لازمی قرار دیا
گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button